May 4, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 28

وَجَعَلَهَا كَلِمَةً بَاقِيَةً فِي عَقِبِهِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

اور ابراہیم نے اس (عقیدے) کو ایسی بات بنا دیا جو اُن کی اولادمیں باقی رہی، تاکہ لوگ (شرک سے) باز آئیں

آیت ۲۸:  وَجَعَلَہَا کَلِمَۃً بَاقِیَۃً فِیْ عَقِبِہٖ لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ: ’’اور اُس نے اسی بات کو باقی رکھا اپنے پیچھے (اپنی اولاد میں) بھی تا کہ وہ (اللہ ہی کی جناب میں) رجوع کیے رہیں۔‘‘

          یہی بات سورۃ البقرۃ میں یوں بیان ہوئی ہے: (وَوَصّٰی بِہَآ اِبْرٰہٖمُ بَنِیْہِ وَیَعْقُوْبُ  یٰـبَنِیَّ اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰی لَـکُمُ الدِّیْنَ فَلاَ تَمُوتُنَّ اِلاَّ وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ) ’’اور اسی کی وصیت کی تھی ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو اور یعقوبؑ نے بھی، کہ اے میرے بیٹو! اللہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند فرمایا ہے، پس تم ہر گز نہ مرنا مگر مسلمان!‘‘

UP
X
<>