May 18, 2024

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 13

فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِّثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ

پھر بھی اگر یہ لوگ منہ موڑیں تو کہہ دوکہ : ’’ میں نے تمہیں اُس کڑکے سے خبردار کر دیا ہے جیسا کڑکا عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھا۔‘‘

آیت ۱۳:  فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَقُلْ اَنْذَرْتُکُمْ صٰعِقَۃً مِّثْلَ صٰعِقَۃِ عَادٍ وَّثَمُوْدَ: ’’تو (اے نبی!) اگر یہ لوگ اعراض کریں تو آپ کہہ دیجیے کہ میں نے تو تمہیں خبردار کر دیا ہے ایک ایسی خوفناک کڑک سے جیسی کہ قومِ عاد اور قومِ ثمود کی کڑک تھی۔‘‘

        میں نے تو تم لوگوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ جیسے قومِ عاد اور قومِ ثمود پر عذاب آیا تھا، تمہاری تکذیب کے باعث ویسا ہی کوئی عذاب تم پر بھی ٹوٹ سکتا ہے۔ 

UP
X
<>