May 7, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 12

بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ

(اے پیغمبر !) حقیقت تو یہ ہے کہ تم (ان کی باتوں پر) تعجب کرتے ہو، اور یہ ہنسی اُڑاتے ہیں

آیت ۱۲   بَلْ عَجِبْتَ وَیَسْخَرُوْنَ: ’’بلکہ (اے نبی!) آپ تعجب کرتے ہیں اور یہ لوگ تمسخر کرتے ہیں!‘‘

        آپ کو بجا طور پر ان کے رویے ّپر تعجب ہوتا ہے یہ سوچتے ہوئے کہ میں توانہیں اعلیٰ اخلاق کی تعلیم دیتا ہوں‘ انہیں توحید کی طرف بلاتا ہوں‘ اس توحید کی طرف جس کا ایک واضح تصور ہر انسان کی فطرت کے اندر پیدائشی طور پر بھی موجود ہے‘ جبکہ یہ لوگ میری ان باتوں پر غورکرنے اور میری اس دعوت کو قبول کرنے کے بجائے اُلٹا اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔

UP
X
<>