May 4, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 18

قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ

بستی والوں نے کہا : ’’ ہم نے تو تمہارے اندر نحوست محسوس کی ہے۔ یقین جانو اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم پر پتھر برسائیں گے، اور ہمارے ہاتھوں تمہیں بڑی دردناک سزا ملے گی۔‘‘

آیت ۱۸   قَالُوْٓا اِنَّا تَطَیَّرْنَا بِکُمْ: ’’انہوں نے کہا کہ ہمیں تم سے نحوست کا اندیشہ ہے۔‘‘

        یعنی ہم تمہیں اپنے لیے فالِ بد سمجھتے ہیں۔ تم نے آکر ہمارے معبودوں کے خلاف جو باتیں کرنی شروع کردی ہیں ان کی وجہ سے ہمیں اندیشہ ہے کہ اس کی نحوست کہیں ہم پر نہ پڑ جائے اور ا س کی پاداش میں کہیں ہم خداکی گرفت میں نہ آ جائیں۔

        لَئِنْ لَّمْ تَنْتَہُوْا لَنَرْجُمَنَّکُمْ: ’’اگر تم باز نہ آئے تو ہم ضرور تمہیں سنگسار کر دیں گے‘‘

        وَلَیَمَسَّنَّکُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ : ’’اور تمہیں ضرور پہنچے گی ہماری طرف سے درد ناک سزا۔‘‘ 

UP
X
<>