May 17, 2024

قرآن کریم > الأحزاب >sorah 33 ayat 39

الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَالاتِ اللَّهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلاَّ اللَّهَ وَكَفَى بِاللَّهِ حَسِيبًا

پیغمبر وہ لوگ ہیں جو اﷲ کے بھیجے ہوئے اَحکام کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں ، اور اُسی سے ڈرتے ہیں ، اور اﷲ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ اور حساب لینے کیلئے اﷲ کو کسی کی ضرورت نہیں

آیت ۳۹    الَّذِیْنَ یُبَلِّغُوْنَ رِسٰلٰتِ اللّٰہِ وَیَخْشَوْنَہٗ: ’’وہ (اللہ کے رسولؐ) جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور صرف اُسی سے ڈرتے ہیں‘‘

        یعنی سابقہ انبیاء و رسل بھی اللہ تعالیٰ کے پیغامات کی بلاخوفِ لومۃ لائم تبلیغ کرتے رہے ہیں اور اس معاملے میں انہوں نے کسی کی پروا نہیں کی۔

        وَلَا یَخْشَوْنَ اَحَدًا اِلَّا اللّٰہَ وَکَفٰی بِاللّٰہِ حَسِیْبًا: ’’اور وہ نہیں ڈرتے کسی سے سوائے اللہ کے۔ اور اللہ کافی ہے حساب لینے والا۔‘‘ 

UP
X
<>