May 17, 2024

قرآن کریم > السجدة >sorah 32 ayat 20

وَأَمَّا الَّذِينَ فَسَقُوا فَمَأْوَاهُمُ النَّارُ كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا وَقِيلَ لَهُمْ ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ

رہے وہ لوگ جنہوں نے نافرمانی کی ہے، تو اُن کے مستقل قیام کی جگہ جہنم ہے۔ جب بھی وہ اُس سے نکلنا چاہیں گے، اُنہیں وہیں واپس لوٹا دیا جائے گا، اور اُن سے کہا جائے گا کہ : ’ ’ آگ کے جس عذاب کو تم جھٹلایا کرتے تھے، اُس کا مزہ چکھو ۔‘‘

 آیت ۲۰   وَاَمَّا الَّذِیْنَ فَسَقُوْا فَمَاْوٰٹہُمُ النَّارُ: ’’اور جن لوگوں نے نافرمانی کی اُن کا ٹھکانہ آگ ہے۔‘‘

      کُلَّمَآ اَرَادُوْٓا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْہَآ اُعِیْدُوْا فِیْہَا: ’’جب بھی وہ اس میں سے نکلنا چاہیں گے تو انہیں اسی میں لوٹا دیا جائے گا‘‘

      وَقِیْلَ لَہُمْ ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّذِیْ کُنْتُمْ بِہٖ تُکَذِّبُوْنَ : ’’اور ان سے کہا جائے گا کہ چکھو اب مزہ اس آگ کے عذاب کا جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔‘‘

UP
X
<>