May 3, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 63

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّن نَّزَّلَ مِنَ السَّمَاء مَاء فَأَحْيَا بِهِ الأَرْضَ مِن بَعْدِ مَوْتِهَا لَيَقُولُنَّ اللَّهُ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لا يَعْقِلُونَ

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ : ’’ کو ن ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا، پھر اُس کے ذریعے زمین کے مردہ ہونے کے بعد اُسے زندگی بخشی؟‘‘ تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : ’’ اﷲ !‘‘ کہو : ’’ الحمدﷲ !‘‘ لیکن ان میں سے اکثر لوگ عقل سے کام نہیں لیتے

آیت ۶۳   وَلَئِنْ سَاَلْتَہُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآءً فَاَحْیَا بِہِ الْاَرْضَ مِنْ بَعْدِ مَوْتِہَا لَیَقُوْلُنَّ اللّٰہُ: ’’اور اگر آپؐ ان سے پوچھیں کہ کس نے برسایا آسمان سے پانی، پس اس سے زندہ کر دیا زمین کو اس کے ُمردہ ہو جانے کے بعد؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ نے!‘‘

      قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ بَلْ اَکْثَرُہُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ: ’’آپ ؐکہہ دیں کہ ُکل شکر اور کل حمد اللہ ہی کے لیے ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر لوگ عقل سے کام نہیں لیتے۔‘‘

      اب اگلی آیت میں اہل ایمان کے لیے ایک اور ہدایت آ رہی ہے:

UP
X
<>