May 20, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 36

وَإِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَارْجُوا الْيَوْمَ الآخِرَ وَلا تَعْثَوْا فِي الأَرْضِ مُفْسِدِينَ 

اور مدین کی طرف ہم نے اُن کے بھائی شعیب کو بھیجا۔ چنانچہ اُنہوں نے کہا : ’’میری قوم کے لوگو ! اﷲ کی عبادت کرو، اور آخرت والے دن کی اُمید رکھو، اور زمین میں فساد پھیلاتے مت پھر و۔‘‘

آیت ۳۶   وَاِلٰی مَدْیَنَ اَخَاہُمْ شُعَیْبًا: ’’اور مدین کی طرف بھیجا ہم نے اُن کے بھائی شعیب کو‘‘

      فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَارْجُوا الْیَوْمَ الْاٰخِرَ: ’’تو اس نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی بندگی کرواور آخرت کے دن کی امید رکھو‘‘

      وَلَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ: ’’اور زمین میں فساد مت مچاتے پھرو۔‘‘ 

UP
X
<>