May 19, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 35

وَلَقَد تَّرَكْنَا مِنْهَا آيَةً بَيِّنَةً لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ

اور ہم نے اس بستی کی کچھ کھلی نشانی اُن لوگوں کیلئے چھوڑ دی ہے جو سمجھ سے کام لیں

آیت ۳۵   وَلَقَدْ تَّرَکْنَا مِنْہَآ اٰیَۃً بَـیِّنَۃً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ: ’’اور ہم نے چھوڑ دی اس (بستی) میں سے ایک واضح نشانی ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں ۔‘‘

      قومِ لوط کی بستی کے کھنڈرات قریش کی تجارتی شاہراہ پر موجود تھے، لہٰذا قرآن میں اہل مکہ کو بار بار مخاطب کر کے یاد دلایا گیا ہے کہ تم لوگ ان عذاب زدہ بستیوں کے کھنڈرات پر سے گزرتے ہو اور پھر بھی عبرت حاصل نہیں کرتے ہو!اس کے علاوہ بحیرئہ مردار (جسے بحر ِلوط بھی کہا جاتاہے) بھی قومِ لوط کی بربادی کی کھلی نشانی ہے۔

UP
X
<>