May 20, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 33

وَلَمَّا أَن جَاءتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالُوا لا تَخَفْ وَلا تَحْزَنْ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلاَّ امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے لوط کے پاس پہنچے تو لوط اُن کی وجہ سے سخت پریشان ہوئے، اور ان کی وجہ سے اُن کا دل تنگ ہونے لگا۔ اُن فرشتوں نے کہا : ’’ آپ نہ ڈریے، اور نہ غم کیجئے۔ ہم آپ کو اور آپ کے متعلقین کو بچالیں گے، سوائے آپ کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی

آیت ۳۳   وَلَمَّآ اَنْ جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓئَ بِہِمْ وَضَاقَ بِہِمْ ذَرْعًا: ’’اور جب ہمارے فرستادے لوط کے پاس پہنچے تو وہ اُن کی وجہ سے بہت پریشان اور دل تنگ ہوا‘‘

      حضرت لوط کی پریشانی کی اصل وجہ یہ تھی کہ فرشتے خوبصورت لڑکوں کے روپ میں وارد ہوئے تھے اور حضرت لوط اپنی قوم کے اخلاق و کردار سے واقف تھے۔

      وَّقَالُوْا لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ اِنَّا مُنَجُّوْکَ وَاَہْلَکَ: ’’انہوں نے کہا کہ آپ خوف نہ کھائیں اور نہ آپ رنجیدہ ہوں ، ہم تونجات دینے والے ہیں آپ کو بھی اور آپ کے اہل ِخانہ کو بھی‘‘

      اِلَّا امْرَاَتَکَ کَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ: ’’سوائے آپ کی بیوی کے، وہ ہو گی پیچھے رہ جانے والوں میں سے۔‘‘

UP
X
<>