May 19, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 32

قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطًا قَالُوا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَن فِيهَا لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلاَّ امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ

ابراہیم نے کہا : ’’ اس بستی میں تو لوط موجود ہیں ۔‘‘ فرشتوں نے کہا : ’’ ہمیں خوب معلوم ہے کہ اُس میں کون ہے۔ ہم اُنہیں اور اُن کے متعلقین کو ضرور بچا لیں گے، سوائے اُن کی بیوی کے کہ وہ اُن لوگوں میں شامل رہے گی جو پیچھے رہ جائیں گے۔‘‘

آیت ۳۲   قَالَ اِنَّ فِیْہَا لُوْطًا: ’’ابراہیم نے کہا کہ اس میں لوط بھی تو ہے!‘‘

      قَالُوْا نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَنْ فِیْہَا: ’’انہوں نے کہا کہ ہمیں خوب معلوم ہے کون کون اس میں ہے۔‘‘

      لَنُنَجِّیَنَّہٗ وَاَہْلَہٗٓ اِلَّا امْرَاَتَہٗ  کَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ: ’’ہم ضرور بچا لیں گے اُسے بھی اور اُ س کے گھر والوں کو بھی، سوائے اُس کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی۔‘‘ 

UP
X
<>