May 19, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 41

وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لا يُنصَرُونَ

ہم نے اُنہیں قائد بنایا تھا جو لوگوں کو دوزخ کی طرف بلاتے تھے، اور قیامت میں اُن کو کسی کی مدد نہیں پہنچے گی

آیت ۴۱   وَجَعَلْنٰہُمْ اَئِمَّۃً یَّدْعُوْنَ اِلَی النَّارِ: ’’اور ہم نے بنا دیا انہیں امام، آگ کی طرف بلانے والے۔ ‘‘

      یعنی فرعون اور اس کے درباری لوگوں کو جہنم کی طرف بلانے والے گروہ کے پیشوا بن گئے۔

      وَیَوْمَ الْقِیٰمَۃِ لَا یُنْصَرُوْنَ: ’’اور قیامت کے دن ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔ ‘‘ 

UP
X
<>