May 19, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 42

وَأَتْبَعْنَاهُمْ فِي هَذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ هُم مِّنَ الْمَقْبُوحِينَ

دُنیا میں ہم نے لعنت اُن کے پیچھے لگا دی ہے، اور قیامت کے دن وہ اُن لوگوں میں شامل ہوں گے جن کی بری حالت ہونے والی ہے

آیت ۴۲   وَاَتْبَعْنٰہُمْ فِیْ ہٰذِہِ الدُّنْیَا لَعْنَۃً: ’’اور ہم نے ان کے پیچھے لعنت لگا دی اس دنیا میں بھی۔ ‘‘

      یہ لعنت رہتی دنیا تک ہر دور میں ان کا پیچھا کرتی رہے گی۔

      وَیَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ہُمْ مِّنَ الْمَقْبُوْحِیْنَ: ’’اور قیامت کے دن وہ بہت ہی ُبرے حال والوں میں سے ہوں گے۔ ‘‘

      قیامت کے دن وہ بڑی قباحت میں مبتلا ہوں گے۔ وہ ذلیل و خوار اور مردودو مطرود ہوں گے، اللہ کی رحمت سے بالکل محروم کر دیے جائیں گے، ان کی بڑی گت بنائی جائے گی اور ان کے چہرے بگاڑ دیے جائیں گے۔ لفظ ’’مَقْبُوْحِیْن‘‘ میں یہ سارے معانی موجود ہیں ۔ 

UP
X
<>