May 20, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 37

وَقَالَ مُوسَى رَبِّي أَعْلَمُ بِمَن جَاء بِالْهُدَى مِنْ عِندِهِ وَمَن تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ

اور موسیٰ نے کہا : ’’ میرا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون اُس کے پاس سے ہدایت لے کر آیا ہے، اور آخرکار بہتر ٹھکانا کس کے ہاتھ آئے گا، یہ یقینی بات ہے کہ ظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے۔‘‘

آیت ۳۷   وَقَالَ مُوْسٰی رَبِّیْٓ اَعْلَمُ بِمَنْ جَآءَ بِالْہُدٰی مِنْ عِنْدِہٖ وَمَنْ تَکُوْنُ لَہٗ عَاقِبَۃُ الدَّارِ: ’’اور موسیٰ نے کہا : میرا پروردگار خوب جانتا ہے اُس کو جو ہدایت لے کر آیا ہے اُس کی طرف سے، اور (وہی خوب جانتا ہے کہ ) کس کے لیے دارِ آخرت کا اچھا انجام ہے۔ ‘‘

      اِنَّہٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ: ’’یقیناظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے۔ ‘‘ 

UP
X
<>