May 19, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 36

فَلَمَّا جَاءهُم مُّوسَى بِآيَاتِنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هَذَا إِلاَّ سِحْرٌ مُّفْتَرًى وَمَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي آبَائِنَا الأَوَّلِينَ

چنانچہ جب موسیٰ اُن کے پاس موسیٰ ہماری کھلی ہوئی نشانیاں لے کر پہنچے تو اُنہوں نے کہا : ’’ یہ کچھ نہیں ، بس بناوٹی جادو ہے، اور ہم نے یہ بات اپنے پچھلے باپ دادوں میں نہیں سنی۔‘‘

آیت ۳۶   فَلَمَّا جَآءَہُمْ مُّوْسٰی بِاٰیٰتِنَا بَیِّنٰتٍ: ’’تو جب موسیٰ پہنچا اُن کے پاس ہماری روشن نشانیاں لے کر‘‘

      قَالُوْا مَا ہٰذَآ اِلَّا سِحْرٌ مُّفْتَرًی وَّمَا سَمِعْنَا بِہٰذَا فِیْٓ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِیْنَ : ’’انہوں نے کہا کہ یہ کچھ بھی نہیں سوائے گھڑے ہوئے جادو کے، اور ہم نے ایسی کوئی بات اپنے پہلے آباء و اَجداد میں نہیں سنی۔ ‘‘

      ہمارے لیے یہ بالکل نئی بات ہے کہ اللہ جو اس کائنات کا خالق ہے وہ کسی انسان کو اپنا نمائندہ بنا کر دنیا میں بھیجے اور وہ اس حیثیت میں لوگوں سے اپنی اطاعت کا مطالبہ کرے۔ ہم نے اپنے باپ دادا سے بھی نہیں سنا کہ ان کے زمانے میں پہلے کبھی ایسا ہوا تھا۔ 

UP
X
<>