May 19, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 35

قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا فَلا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا بِآيَاتِنَا أَنتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَالِبُونَ

ارشاد ہوا : ’’ ہم تمہارے بھائی کے ذریعے تمہارے ہاتھ مضبوط کئے دیتے ہیں ، اور تم دونوں کو ایسا دبدبہ عطا کر دیتے ہیں کہ اُن کو ہماری نشانیوں کی برکت سے تم پر دسترس حاصل نہیں ہوگی، تم اور تمہارے پیروکار ہی غالب رہوگے۔‘‘

آیت ۳۵   قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَکَ بِاَخِیْکَ: ’’اللہ نے فرمایا :ہم تمہارے بازو کومضبوط کریں گے تمہارے بھائی کے ذریعے سے‘‘

      وَنَجْعَلُ لَکُمَا سُلْطٰنًا فَلَا یَصِلُوْنَ اِلَیْکُمَا: ’’اور ہم تم دونوں کے لیے ایسا رعب پیدا کر دیں گے کہ وہ تمہیں ہاتھ نہیں لگا سکیں گے۔ ‘‘

      جس طرح بچپن میں ہم نے آپ کے چہرے پر اپنی محبت کا َپرتو ڈال کر فرعون کو آپ کے قتل سے باز رکھا تھا ایسے ہی اب بھی ہم آپ کی حفاظت کریں گے۔ ہم آپ کی شخصیت میں ایسا رعب اور دبدبہ ڈال دیں گے کہ دشمن آپ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر سکیں گے، آپ کا کچھ بگاڑ نہیں سکیں گے۔

      بِاٰیٰتِنَا اَنْتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَکُمَا الْغٰلِبُوْنَ: ’’ہماری نشانیوں کی بدولت، تم دونوں اور تمہارے پیروکار سب غالب رہیں گے۔‘‘ 

UP
X
<>