May 19, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 32

اسْلُكْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاء مِنْ غَيْرِ سُوءٍ وَاضْمُمْ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ فَذَانِكَ بُرْهَانَانِ مِن رَّبِّكَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو، وہ کسی بیماری کے بغیر چمکتا ہوا نکلے گا، اور ڈر دُور کرنے کیلئے اپنا بازو اپنے جسم سے لپٹا لینا۔ اب یہ دو زبردست دلیلیں ہیں جو تمہارے پروردگار کی طرف سے فرعون اور اُس کے درباریوں کے پاس بھیجی جا رہی ہیں ۔ وہ بڑے نافرمان لوگ ہیں ۔‘‘

آیت ۳۲  اُسْلُکْ یَدَکَ فِیْ جَیْبِکَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ: ’’اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو، وہ نکلے گا سفید ہو کر بغیر کسی بیماری کے‘‘

      وَّاضْمُمْ اِلَیْکَ جَنَاحَکَ مِنَ الرَّہْبِ: ’’اور اپنا بازو اپنے ساتھ چپکا لو خوف سے (بچنے کے لیے)‘‘

      خوف کی کیفیت کا سامنا کرنے کے لیے یہ ایک خاص ترکیب بتائی گئی کہ جب کبھی آپ کو کوئی خوف لاحق ہو تو اپنے بازو کو اپنی بغل کے ساتھ چمٹا لینا، اس طرح خوف کے اثرات زائل ہو جائیں گے۔

      فَذٰنِکَ بُرْہَانٰنِ مِنْ رَّبِّکَ اِلٰی فِرْعَوْنَ وَمَلَائِہٖ: ’’تو یہ دو نشانیاں ہیں تمہارے ربّ کی طرف سے، فرعون اور اُس کے سرداروں کی طرف۔ ‘‘

      اِنَّہُمْ کَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ: ’’یقینا وہ بڑے نا فرمان لوگ ہیں ۔ ‘‘

      فرعون اور اس کے اَعیانِ سلطنت ایک فاسق، فاجر اور سرکش قوم بن گئے ہیں۔ لہٰذا ان نشانیوں کے ساتھ ان کے پاس جاؤ اور انہیں اللہ ربّ العالمین کی اطاعت و بندگی کی دعوت دو۔ 

UP
X
<>