May 19, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 28

يَا وَيْلَتَى لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلانًا خَلِيلاً

ہائے میری بربادی ! کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا !

آیت ۲۸   یٰـوَیْلَتٰی لَیْتَنِیْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیْلًا: ’’ہائے میری شامت! کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا! ‘‘

      کہ میری زندگی میں ایک مرحلہ ایسا بھی آیا تھا کہ میرے دل پر رسول اللہ کی دعوت کی سچائی منکشف ہونا شروع ہو گئی تھی، لیکن میرے فلاں دوست نے مجھے ورغلا کر پھر اس رستے سے بھٹکا دیا۔ کاش میں نے ایسے شخص کی دوستی اختیار نہ کی ہوتی!

UP
X
<>