May 19, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 20

وَما أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلاَّ إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي الأَسْوَاقِ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَتَصْبِرُونَ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًا

اور (اے پیغمبر!) ہم نے تم سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے، وہ سب ایسے تھے کہ کھانا بھی کھاتے تھے، اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے۔ اور ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے۔ بتاؤ کیا صبر کروگے؟ اور تمہارا پروردگار ہر بات دیکھ رہا ہے

آیت ۲۰   وَمآ اَرْسَلْنَا قَبْلَکَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّآ اِنَّہُمْ لَیَاْکُلُوْنَ الطَّعَامَ وَیَمْشُوْنَ فِی الْاَسْوَاقِ: ’’اور آپؐ سے پہلے ہم نے جتنے بھی رسول بھیجے وہ سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے بھی تھے۔‘‘

      وَجَعَلْنَا بَعْضَکُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَۃً: ’’اور ہم نے تمہارے بعض کو بعض کے لیے آزمائش بنایاہے۔‘‘

      اَتَصْبِرُوْنَ وَکَانَ رَبُّکَ بَصِیْرًا: ’’ (اے مسلمانو!) کیا تم صبر کرتے ہو؟ اور آپؐ کا رب سب کچھ دیکھنے والا ہے۔‘‘

      اس مصلحت کو سمجھ لینے کے بعد اب تمہارے لیے صبر و استقامت کی روش ناگزیر ہے۔

UP
X
<>