May 19, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 19

فَقَدْ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلا نَصْرًا وَمَن يَظْلِم مِّنكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا 

لو، (اے کافرو !) انہوں نے تو وہ ساری باتیں جھٹلا دیں جو تم کہا کرتے ہو، اب نہ (عذاب کو) ٹالنا تمہارے بس میں ہے، نہ کوئی مدد حاصل کرنا۔ اور تم میں سے جو کوئی ظلم کا مرتکب ہے، ہم اُسے بڑے بھاری عذاب کا مزہ چکھائیں گے

      اس کے بعد اللہ تعالیٰ ان مشرکین کو مخاطب کر کے فرمائیں گے :

آیت ۱۹   فَقَدْ کَذَّبُوْکُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَ: ’’تو انہوں نے جھٹلا دیا تمہاری ان باتوں کو‘‘

      کہ جن ہستیوں کو تم لوگ اپنے معبوداور ولی مانتے تھے انہوں نے تو تمہارے دعووں کو رد کر دیا۔

      فَمَا تَسْتَطِیْعُوْنَ صَرْفًا وَّلَا نَصْرًا: ’’تو اب نہ تمہارے بس میں ہے (عذاب کو) لوٹانا اور نہ ہی کوئی مدد۔‘‘

      وَمَنْ یَّظْلِمْ مِّنْکُمْ نُذِقْہُ عَذَابًا کَبِیْرًا: ’’اور جو کوئی تم میں سے ظلم کا مرتکب ہوا ہے ہم اسے چکھائیں اب بہت بڑا عذاب۔‘‘

UP
X
<>