May 19, 2024

قرآن کریم > الفرقان >sorah 25 ayat 17

وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَقُولُ أَأَنتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هَؤُلاء أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ

اور وہ دن (انہیں یاد دلاؤ) جب اﷲ ان (کافروں ) کو بھی حشر میں جمع کرے گا اور اُن (معبودوں ) کو بھی جن کی یہ خدا کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے، اور (ان کے معبودوں ) سے کہے گا کہ : ’’ کیا تم نے میرے ان بندوں کو بہکایا تھا، یا یہ راستے سے خود بھٹکے تھے؟‘‘

آیت ۱۷   وَیَوْمَ یَحْشُرُہُمْ وَمَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ: ’’اورجس دن وہ اِن کو اور جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پوجتے ہیں ان سب کو جمع کرے گا‘‘

      جن جن ہستیوں کے ناموں پر مشرکین نے ُبت بنا رکھے تھے یا جن کو وہ براہِ راست اللہ کا شریک ٹھہراتے تھے، چاہے وہ فرشتے ہوں، اولیاء اللہ ہوں یا انبیاء ہوں، اللہ تعالیٰ ان سب کو جمع کرے گا:

      فَیَقُوْلُ ءَاَنْتُمْ اَضْلَلْتُمْ عِبَادِیْ ہٰٓؤُلَآءِ اَمْ ہُمْ ضَلُّوا السَّبِیْلَ: ’’اور فرمائے گا: کیا میرے ان بندوں کو تم نے گمراہ کیا تھا؟ یا وہ خود ہی راستے سے بھٹک گئے تھے؟‘‘

UP
X
<>