May 18, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 65

لا تَجْأَرُوا الْيَوْمَ إِنَّكُم مِّنَّا لا تُنصَرُونَ 

اب بلبلاؤ نہیں ، ہماری طرف سے تمہیں کوئی مدد نہیں ملے گی

 آیت ۶۵: لَا تَجْئَرُوا الْیَوْمَ اِنَّکُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ: «(ان سے کہا جائے گا) آج مت چیخو چِلاؤ! اب ہمارے ہاں سے تمہاری کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔»

            آج تمہاری اس چیخ و پکار اور آہ و فریاد کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ تمہاری فریاد سن کر آج کوئی تمہاری مدد کو نہیں آئے گا۔ 

UP
X
<>