May 18, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 44

ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا ۭ كُلَّمَا جَاۗءَ اُمَّةً رَّسُوْلُهَا كَذَّبُوْهُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَّجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِيْثَ ۚ فَبُعْدًا لِّــقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ

پھر ہم نے پے در پے اپنے پیغمبر بھیجے۔ جب بھی کسی قوم کے پاس اُس کا پیغمبر آتا تو وہ اُسے جھٹلاتے، چنانچہ ہم نے بھی ایک کے بعد ایک (کو ہلاک کرنے) کا سلسلہ باندھ دیا، اور اُنہیں قصہ کہانیاں بنا ڈالا۔ پھٹکا ر ہے اُن لوگوں پر جو اِیمان نہیں لاتے !

 آیت ۴۴: ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا: «پھر بھیجا ہم نے اپنے رسولوں کو پے در پے۔»

            کُلَّمَا جَآءَ اُمَّۃً رَّسُوْلُہَا کَذَّبُوْہُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَہُمْ بَعْضًا: «جب بھی کسی قوم کے پاس آیا اُس کا رسول تو انہوں نے اسے جھٹلایا، تو ہم نے بھی ایک کے پیچھے دوسری کو لگا دیا»

            ان کی تکذیب کے جواب میں ہم بھی ان قوموں کو یکے بعد دیگرے ہلاک کرتے چلے گئے۔

            : وَّجَعَلْنٰہُمْ اَحَادِیْثَ: «اور ہم نے بنا دیا ان کو قصے کہانیاں۔»

            ان قوموں کے نام اب دنیا میں کہانیوں اور داستانوں کی حد تک باقی رہ گئے ہیں کہ قومِ مدین فلاں علاقے میں بستی تھی، عامورہ اور سدوم کے شہر فلاں جگہ پر واقع تھے، وغیرہ وغیرہ۔

            : فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا یُؤمِنُوْنَ: «تو پھٹکار ہے اُس قوم پر کہ جو ایمان نہیں لاتی۔» 

UP
X
<>