May 18, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 41

فَاَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَاۗءً ۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ 

چنانچہ اس سچے وعدے کے مطابق اُن کو ایک چنگھاڑ نے آپکڑا، اورہم نے انہیں کوڑا کرکٹ بناکر رکھ دیا۔ پھٹکار ہے ایسے ظالموں پر !

 آیت ۴۱: فَاَخَذَتْہُمُ الصَّیْحَۃُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰہُمْ غُثَآءً:  «اور ان کو آ پکڑا ایک چنگھاڑ نے حق کے ساتھ، تو ہم نے بنا دیا انہیں کوڑا کرکٹ۔»

            جیسے کھیت سے فصل کٹ جانے کے بعد پیچھے بھوسہ اور خس و خاشاک پڑے رہ جاتے ہیں اسی طرح انہیں جھاڑ جھنکاڑ اور کوڑے کرکٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔

            : فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ: «تو پھٹکار ہے اُن ظالموں کی قوم پر۔» 

UP
X
<>