May 5, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 32

فَاَرْسَلْنَا فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهُ ۭ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ

اور اُن کے درمیان اُنہی میں کے ایک شخص کو رسول بنا کر بھیجا (جس نے کہا) کہ : ’’ اﷲ کی عبادت کر و، اُس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ بھلا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟‘‘

 آیت ۳۲: فَاَرْسَلْنَا فِیْہِمْ رَسُوْلًا مِّنْہُمْ: «پس ان میں بھی ہم نے ایک رسول بھیجا انہی میں سے»

            یہاں پر نام نہیں بتایا گیا لیکن قرینِ قیاس یہی ہے کہ یہ حضرت ہود کا تذکرہ ہے یا پھر حضرت صالح کا۔

            : اَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَالَـکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہُ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ: «(اُس نے بھی یہی کہا) کہ بندگی کرو اللہ کی اُس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تو کیا تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟» 

UP
X
<>