May 2, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 117

وَمَن يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ لا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِندَ رَبِّهِ إِنَّهُ لا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ 

اور جو شخص اﷲ کے ساتھ کسی اور خدا کو پکارے، جس پر اُس کے پاس کسی قسم کی کوئی دلیل نہیں ، تو اُس کا حساب اُس کے پروردگار کے پاس ہے۔ یقین جانو کہ کافر لوگ فلاح نہیں پاسکتے

 آیت ۱۱۷: وَمَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰہًا اٰخَرَ: «اور جو کوئی پکارے اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو»

            یعنی اللہ کو بھی معبود مانتا ہے مگر ساتھ ہی ساتھ کسی اور کو بھی پکارتا ہے۔

             لَا بُرْہَانَ لَہُ بِہِ فَاِنَّمَا حِسَابُہُ عِنْدَ رَبِّہِ: «جس کے بارے میں اس کے پاس کوئی دلیل موجود نہیں ہے تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے۔»

             اِنَّہُ لَا یُفْلِحُ الْکٰفِرُوْنَ: «اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسے کافر فلاح نہیں پائیں گے۔» 

UP
X
<>