May 2, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 118

وَقُل رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ 

اور تم (اے پیغمبر !) یہ کہو کہ : ’’ میرے پروردگار ! ہماری خطائیں بخش دے، اور رحم فرمادے، تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔‘‘

 آیت ۱۱۸: وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ: «اور دعا کیجیے کہ پروردگار! تُو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، اور تُو تمام رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔»

*** بارک اللّٰہ لي ولکم في القرآن العظیم، ونفعنی وایّاکم بالآیات والذِّکر الحکیم ***

UP
X
<>