May 17, 2024

قرآن کریم > المؤمنون >surah 23 ayat 110

فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْ سِخْرِيًّا حَتَى اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِيْ وَكُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُوْنَ

تو تم نے ان لوگوں کا مذاق بنایا تھا۔ یہاں تک کہ اُن ہی (کے ساتھ چھیڑ چھاڑ) نے تمہیں میری یاد تک سے غافل کر دیا، اور تم اُن کی ہنسی اُڑاتے رہے

 آیت ۱۱۰: فَاتَّخَذْتُمُوْہُمْ سِخْرِیًّا: «تو تم نے ان کا مذاق اڑایا تھا»

            میرے وہ بندے جب مجھ سے گڑ گڑا کر دعا کرتے تھے تو تم ان پر ہنسا کرتے تھے۔

            حَتّٰیٓ اَنْسَوْکُمْ ذِکْرِیْ: «یہاں تک کہ ان لوگوں (کا تمسخر اڑانے کی مصروفیت) نے تمہیں میرا ذکر بھلادیا»

             وَکُنْتُمْ مِّنْہُمْ تَضْحَکُوْنَ: «اور تم ان پر ہنستے ہی رہتے۔»

            تم لوگ میرے بندوں کی تضحیک کرنے اور ان کا مذاق اڑانے میں ایسے مگن رہے کہ میں تمہیں بالکل ہی یاد نہ رہا۔ 

UP
X
<>