قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 29
وَمَنْ يَّقُلْ مِنْهُمْ اِنِّىْٓ اِلٰهٌ مِّنْ دُوْنِهِ فَذٰلِكَ نَجْزِيْهِ جَهَنَّمَ ۭ كَذٰلِكَ نَجْزِي الظّٰلِمِيْنَ
اور اگر اُن میں سے کوئی (بالفرض) یہ کہے کہ : ’’ اﷲ کے علاوہ میں بھی معبود ہوں‘‘ تو اُس کو ہم جہنم کی سزا دیں گے۔ ایسے ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں
آیت ۲۹: وَمَنْ یَّقُلْ مِنْہُمْ اِنِّیْٓ اِلٰــہٌ مِّنْ دُوْنِہِ فَذٰلِکَ نَجْزِیْہِ جَہَنَّمَ: «اور جو کوئی بھی (بالفرض) ان میں سے کہے کہ میں الٰہ ہوں اللہ کے سوا، تو اسے ہم بدلہ دیں گے جہنم کا۔»
کَذٰلِکَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ : «اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ظالموں کو۔»