May 19, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 26

وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَـدًا سُبْحٰنَهُ ۭ بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُوْنَ

یہ لوگ کہتے ہیں کہ : ’’ خدائے رحمن (فرشتوں کی شکل میں ) اولاد رکھتا ہے۔‘‘ سبحان اﷲ ! بلکہ (فرشتے تو اﷲ کے) بندے ہیں جنہیں عزت بخشی گئی ہے

 آیت ۲۶:  وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا سُبْحٰنَہُ بَلْ عِبَادٌ مُّکْرَمُوْنَ:   «اور انہوں نے کہا کہ رحمن نے (کسی کو اپنا) بیٹا بنا لیا۔ وہ پاک ہے (اس سے)، بلکہ وہ اس کے مکرم بندے ہیں۔»

            جس کسی کو بھی یہ لوگ اللہ کی اولاد قرار دیتے ہیں، وہ فرشتے ہوں، انبیاء ہوں یا اولیاء اللہ، سب اس کے مقرب بندے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے بندوں کی حیثیت سے اپنے ہاں باعزت مقام عطا کیا ہے:  اَنَّ لَہُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّہِمْ: (یونس: ۲) «یقینا ان کے لیے ہے سچائی کا مرتبہ ان کے رب کے پاس۔» 

UP
X
<>