May 19, 2024

قرآن کریم > الأنبياء >surah 21 ayat 24

اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهِ اٰلِهَةً ۭ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ ۚ ھٰذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِيَ وَذِكْرُ مَنْ قَبْلِيْ ۭ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ ۙ الْحَقَّ فَهُمْ مُّعْرِضُوْنَ 

بھلا کیا اُسے چھوڑ کر انہوں نے دوسرے خدا بنارکھے ہیں؟ ّ (اے پیغمبر !) ان سے کہو کہ : ’’ لاؤ اپنی دلیل !‘‘ یہ (قرآن) بھی موجود ہے جس میں میرے ساتھ والوں کیلئے نصیحت ہے، اور وہ (کتابیں ) بھی موجود ہیں جن میں مجھ سے پہلے لوگوں کیلئے نصیحت تھی۔ لیکن واقعہ یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ حق بات کا یقین نہیں کرتے، اس لئے منہ موڑے ہوئے ہیں

 آیت ۲۴:  اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہِٓ اٰلِہَۃً:   «کیا انہوں نے اُس کے سوا دوسرے معبود بنا لیے ہیں؟»

            قُلْ ہَاتُوْا بُرْہَانَکُمْ:   «آپ کہیے کہ لاؤ اپنی دلیل!»

            ہٰذَا ذِکْرُ مَنْ مَّعِیَ وَذِکْرُ مَنْ قَبْلِیْ:   «یہ (قرآن) ذکر ہے ان لوگوں کا بھی جو میرے ساتھ ہیں اور ان کا بھی جو مجھ سے پہلے تھے۔»

            بَلْ اَکْثَرُہُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ الْحَقَّ فَہُمْ مُّعْرِضُوْنَ:   «بلکہ ان میں سے اکثر لوگ حق کو نہیں پہچانتے، اس لیے وہ اعراض کر رہے ہیں۔» 

UP
X
<>