May 17, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 129

وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَّاَجَلٌ مُّسَمًّى

اور اگر تمہارے رَبّ کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ کر دی گئی ہو تی، اور (اس کے نتیجے میں عذاب کی) ایک میعاد مقرر نہ ہوتی، تو لازمی طور پر عذاب (ان کو) چمٹ چکا ہوتا

 آیت ۱۲۹:  وَلَوْلَا کَلِمَۃٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّکَ لَکَانَ لِزَامًا وَّاَجَلٌ مُّسَمًّی:   «اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہو چکی ہوتی اور ایک وقت معین مقرر نہ کر دیا گیا ہوتا تو یہ (عذاب) چمٹ چکا ہوتا۔»

            اگر اللہ تعالیٰ نے ان کی مہلت کی مدت پہلے سے طے نہ فرما دی ہوتی تو ان پر کب کا عذاب آ چکا ہوتا۔ ترتیب ِعبارت اصل میں یوں ہے:   «وَلَوْلَا کَلِمَۃٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّکَ وَّاَجَلٌ مُّسَمًّی لَکَانَ لِزَامًا» لیکن یہاں پر عبارت کے مخصوص آہنگ (rhythm) کے پیش نظر الفاظ میں تقدیم و تاخیر کی گئی ہے۔

            اگلی آیات کی سورۃ الحجر کی آخری پندرہ آیات کے ساتھ گہری مشابہت ہے۔ 

UP
X
<>