May 17, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 128

اَفَلَمْ يَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ يَمْشُوْنَ فِيْ مَسٰكِنِهِمْ ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِي النُّهٰى

پھر کیا ان لوگوں کو اس بات نے بھی کوئی ہدایت کا سبق نہیں دیا کہ ان سے پہلے کتنی نسلیں تھیں جنہیں ہم نے ہلاک کر دیا، جن کی بستیوں میں یہ لوگ چلتے پھرتے بھی ہیں؟ یقینا جن لوگوں کے پاس عقل ہے، اُن کیلئے اس بات میں عبرت کے بڑے سامان ہیں

 آیت ۱۲۸:  اَفَلَمْ یَہْدِ لَہُمْ کَمْ اَہْلَکْنَا قَبْلَہُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ:   «تو کیا انہیں اس بات سے کوئی راہنمائی نہیں ملی کہ ہم نے ہلاک کر دیا ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو»

            یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰکِنِہِمْ:   «وہ بھی چلتے پھرتے تھے (اسی طرح) اپنی آبادیوں میں۔»

            اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّہٰی:   «یقینا اس میں نشانیاں ہیں عقل مندوں کے لیے۔»

UP
X
<>