May 17, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 108

يَوْمَئِذٍ يَتَّبِعُونَ الدَّاعِيَ لاَ عِوَجَ لَهُ وَخَشَعَت الأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَنِ فَلا تَسْمَعُ إِلاَّ هَمْسًا 

اُس دن سب کے سب منادی کے پیچھے اس طرح چلے آئیں گے کہ اُس کے سامنے کوئی ٹیڑھ نہیں دکھاسکیں گے۔ اور خدائے رحمن کے آگے تمام آوازیں دَب کر رہ جائیں گی، چنانچہ تمہیں پاؤں کی سرسر اہٹ کے سوا کچھ سنائی نہیں دے گا

 آیت ۱۰۸:  یَوْمَئِذٍ یَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِیَ لَا عِوَجَ لَہُ:   «جس دن پیچھے چل پڑیں گے سب لوگ ایک پکارنے والے کے، ممکن نہیں کہ اس سے ذرا کج ہو سکیں۔»

            تمام انسانوں کو اس دن جب اکٹھے ہونے کے لیے پکارا جائے گا تو ہر کوئی اس پکار پر لبیک کہے گا۔ کسی کے لیے ممکن نہیں ہوگا کہ اس حکم کو نظر انداز کر کے اِدھر اُدھر ہو سکے۔

            وَخَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا ہَمْسًا:   «اور تمام آوازیں رحمن کے سامنے پست ہو جائیں گی، چنانچہ تم نہیں سن سکو گے مگر ایک بھنبھناہٹ سی۔»

UP
X
<>