قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 107
لَّا تَرٰى فِيْهَا عِوَجًا وَّلَآ اَمْتًا
کہ اس میں تمہیں نہ کوئی بل نظر آئے گا، نہ کوئی اُبھار
آیت ۱۰۷: لَّا تَرٰی فِیْہَا عِوَجًا وَّلَآ اَمْتًا: «آپ نہ تو اس میں کوئی ٹیڑھ دیکھیں گے اور نہ کوئی ٹیلا۔»
تب زمین ایک ہموار چٹیل میدان کی صورت اختیار کر جائے گی اور دیکھنے والا اس میں کوئی نشیب و فراز محسوس نہیں کرے گا۔