May 17, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 105

وَيَسْـأَلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّيْ نَسْفًا 

اور لوگ تم سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں (کہ قیامت میں ان کا کیا بنے گا؟) جواب میں کہہ دو کہ میرا پروردگار ان کو دُھول کی طرح اُڑادے گا

 آیت ۱۰۵:  وَیَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْجِبَالِ:   «اور (اے نبی!) یہ لوگ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں»

            واقعاتِ قیامت کے سلسلے میں جب آپ ان کو بتاتے ہیں کہ روزِ محشر روئے زمین ایک صاف اور ہموار میدان کا نقشہ پیش کرے گی تو یہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ اتنے بڑے بڑے پہاڑی سلسلوں کا کیا بنے گا؟ وہ کہاں چلے جائیں گے؟

            فَقُلْ یَنْسِفُہَا رَبِّیْ نَسْفًا:   «آپ کہہ دیجیے کہ میرا رب ان کو ریزہ ریزہ کر کے بکھیر دے گا۔»

UP
X
<>