May 17, 2024

قرآن کریم > طه >surah 20 ayat 102

يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ وَنَحْشُرُ الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ زُرْقًا 

جس دن صور پھونکا جائے گا، اور اُ س دن ہم سارے مجرموں کو گھیر کر اس طرح جمع کریں گے کہ وہ نیلے پڑے ہوں گے

 آیت ۱۰۲:  یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ وَنَحْشُرُ الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَئِذٍ زُرْقًا:   «جس دن صور پھونکا جائے گا اور ہم مجرموں کو اس دن اکٹھا کریں گے (اس حالت میں) کہ ان کی آنکھیں نیلی پڑی ہوں گی۔»

            انتہائی خوف کی کیفیت میں انسان کی آنکھوں میں نیلاہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ چنانچہ اس دن خوف اور دہشت سے مجرموں کی آنکھیں نیلی پڑ چکی ہوں گی۔ 

UP
X
<>