May 18, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 70

قَالَ فَإِنِ اتَّبَعْتَنِي فَلا تَسْأَلْنِي عَن شَيْءٍ حَتَّى أُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا 

انہوں نے کہا : ’’ اچھا ! اگر آپ میرے ساتھ چلتے ہیں تو جب تک میں خود ہی کسی بات کا تذکرہ شروع نہ کروں ، آپ مجھ سے کسی بھی چیز کے بارے میں سوال نہ کریں ۔‘‘

 آیت ۷۰:   قَالَ فَاِنِ اتَّبَعْتَنِیْ فَلَا تَسْئَلْنِیْ عَنْ شَیْئٍ حَتّٰیٓ اُحْدِثَ لَکَ مِنْہُ ذِکْرًا:   «اُس نے کہا: اگر آپ میرے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو کسی چیز کے بارے میں مجھ سے خود نہ پوچھنا یہاں تک کہ میں خود ہی آپ کو اس کے بارے میں بتا دوں۔»

            بس آپ میرے ساتھ ساتھ رہیں اور میں جو کچھ کروں یا میرے ساتھ جو کچھ ہو آپ خاموشی سے اس کا مشاہدہ کرتے رہیں، مگر کسی چیز کے بارے میں مجھ سے سوال نہ کریں۔ میں جب مناسب سمجھوں گا اُن تمام چیزوں کی حقیقت اور تفصیل آپ کو بتا دوں گا جو آپ کے مشاہدے میں آئی ہوں گی۔ 

UP
X
<>