May 18, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 68

وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَى مَا لَمْ تُحِطْ بِهِ خُبْرًا 

اور جن باتوں کی آپ کو پوری پوری واقفیت نہیں ہے، ان پر آپ صبر کر بھی کیسے سکتے ہیں؟‘‘

 آیت ۶۸:   وَکَیْفَ تَصْبِرُ عَلٰی مَا لَمْ تُحِطْ بِہِ خُبْرًا:   «اور آپ کیسے صبر کریں گے اُس چیز پر جس کی آپ کو پوری پوری خبر نہیں!»

            میرے ساتھ رہ کر آپ کو میرے کام بڑے عجیب لگیں گے اور آپ صبر نہیں کر پائیں گے، کیونکہ اُن کاموں کی حقیقی غرض و غایت کے بارے میں آپ کو پوری طرح آگاہی حاصل نہیں ہو گی۔ جو باتیں آپ کے دائره علم سے باہر ہوں گی ان پر آپ کیسے صبر کر پائیں گے!

UP
X
<>