May 18, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 64

قَالَ ذَلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ فَارْتَدَّا عَلَى آثَارِهِمَا قَصَصًا 

موسیٰ نے کہا : ’’ اسی بات کی تو ہمیں تلاش تھی۔‘‘ چنانچہ دونوں اپنے قدموں کے نشان دیکھتے ہوئے واپس لوٹے

 آیت ۶۴:   قَالَ ذٰلِکَ مَا کُنَّا نَبْغِ:   «موسی ٰ نے کہا: یہی تو تھا جس کی ہمیں تلاش تھی!»

             یہی تو ہمیں نشانی بتائی گئی تھی کہ جس جگہ مچھلی زندہ ہو کر دریا میں چلی جائے گی اس جگہ پر اللہ کے اس بندے سے ہماری ملاقات ہو گی، چنانچہ چلو اب واپس اسی جگہ پر پہنچیں۔

               فَارْتَدَّا عَلٰٓی اٰثَارِہِمَا قَصَصًا:   «پس وہ دونوں واپس لوٹے اپنے نقوشِ پا کو دیکھتے ہوئے۔»

            واپس اپنے قدموں کے نشانات پر چلتے ہوئے وہ عین اسی جگہ پر آ گئے جہاں چٹان کے پاس مچھلی زندہ ہو کر دریا میں کود گئی تھی۔

UP
X
<>