May 19, 2024

قرآن کریم > الكهف >surah 18 ayat 54

وَلَقَدْ صَرَّفْــنَا فِيْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ ۭ وَكَانَ الْاِنْسَانُ اَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا

اور ہم نے لوگوں کے فائدے کیلئے اس قرآن میں طرح طرح سے ہر قسم کے مضامین بیان کئے ہیں ، اور اِنسان ہے کہ جھگڑا کرنے میں ہر چیز سے بڑھ گیا ہے

 آیت ۵۴:   وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ ہٰذَا الْقُرْاٰنِ لِلنَّاسِ مِنْ کُلِّ مَثَلٍ:   «اور ہم نے پھیر پھیر کر بیان کر دی ہیں اس قرآن میں لوگوں (کی ہدایت) کے لیے ہر قسم کی مثالیں۔»

            الفاظ کے معمولی فرق کے ساتھ یہ آیت سوره بنی اسرائیل (آیت: ۸۹) میں بھی موجود ہے۔

               وَکَانَ الْاِنْسَانُ اَکْثَرَ شَیْئٍ جَدَلًا:   «لیکن انسان تمام مخلوق سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔»

            سوره بنی اسرائیل کی آیت: ۸۹ کے پہلے حصے کے الفاظ جوں کے توں وہی ہیں جو اس آیت کے پہلے حصے کے ہیں، صرف لفظوں کی ترتیب میں معمولی سا فرق ہے۔ البتہ دونوں آیات کے آخری حصوں کے الفاظ مختلف ہیں۔ سوره بنی اسرائیل کی مذکورہ آیت کا آخری حصہ یوں ہے:   فَاَبٰٓی اَکْثَرُ النَّاسِ اِلاَّ کُفُوْرًا.   «مگر اکثر لوگ کفرانِ نعمت پر ہی اَڑے رہتے ہیں۔»

UP
X
<>