May 3, 2024

قرآن کریم > الحجر >surah 15 ayat 10

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الأَوَّلِينَ 

اور (اے پیغمبر !) ہم تم سے پہلے بھی پچھلی قوموں کے مختلف گروہوں میں اپنے پیغمبربھیج چکے ہیں

 آیت ۱۰:  وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ: «اور (اے نبی !) ہم نے آپ سے پہلے بھی رسول بھیجے تھے، پہلی جماعتوں میں۔»

            شِیَع، شِیْعَۃ کی جمع ہے اور اس کے معنی الگ ہو کر پھیلنے والے گروہ کے ہیں۔ جیسے حضرت نوح کے بیٹوں کی نسلیں بڑھتی گئیں تو ان کے قبیلے اور گرو ہ علیحدہ ہوتے گئے اور یوں تقسیم ہو ہو کر روئے زمین پرپھیلتے گئے۔ اردو الفاظ «اشاعت» اور« شائع» بھی اسی مادہ سے مشتق ہیں، چنانچہ ان الفاظ میں بھی پھیلنے اور پھیلانے کا مفہوم پایا جاتا ہے۔

UP
X
<>