May 3, 2024

قرآن کریم > الرّعد >surah 13 ayat 4

وَفِي الْاَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ وَّجَنّٰتٌ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّزَرْعٌ وَّنَخِيْلٌ صِنْوَانٌ وَّغَيْرُ صِنْوَانٍ يُّسْقٰى بِمَاۗءٍ وَّاحِدٍ ۣ وَنُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلٰي بَعْضٍ فِي الْاُكُلِ ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ

اور زمین میں مختلف قطعے ہیں جو پاس پاس واقع ہوئے ہیں ، اور انگور کے باغ اور کھجور کے درخت ہیں ، جن میں سے کچھ دُہرے تنے والے ہیں ، اور کچھ اکہرے تنے والے۔ سب ایک ہی پانی سے سیراب ہوتے ہیں ، اور ہم ان میں سے کسی کو ذائقے میں دوسرے پر فوقیت دے دیتے ہیں ۔ یقینا ان سب باتوں میں اُن لوگوں کیلئے نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیں

 آیت ۴:  وَفِی الْاَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ وَّجَنّٰتٌ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّزَرْعٌ وَّنَخِیْلٌ صِنْوَانٌ وَّغَیْرُ صِنْوَانٍ یُّسْقٰی بِمَآءٍ وَّاحِدٍ: «اور زمین میں قطعات ہیں ایک دوسرے سے متصل اور باغات انگوروں کے اور کھیتیاں اور کھجور کے درخت، جڑوں سے ملے ہوئے بھی اور الگ الگ بھی، انہیں ایک ہی پانی سے سیراب کیا جاتا ہے»

             وَنُفَضِّلُ بَعْضَہَا عَلٰی بَعْضٍ فِی الْاُکُلِ: « (اس کے باوجود) ہم کسی کو کسی پر فضیلت دے دیتے ہیں ذائقے میں۔»

            ایک ہی زمین میں ایک ہی جڑ سے کھجور کے دو درخت اُگتے ہیں، دونوں کو ایک ہی پانی سے سیراب کیا جاتا ہے، لیکن دونوں کے پھلوں کا اپنا اپنا ذائقہ ہوتاہے۔

             اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ: «یقینا اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے۔»

            یہ التذکیر بِالآء اللّٰہ کا انداز ہے، جس میں بار بار اللہ کی قدرتوں، نشانیوں اور نعمتوں کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے۔ 

UP
X
<>