May 18, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 19

الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُم بِالآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ

جو اﷲ کے راستے سے دوسروں کو روکتے تھے، اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے، اورآخرت کے تو وہ بالکل ہی منکر تھے

 آیت ۱۹:  الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَیَبْغُوْنَہَا عِوَجًا:  «جو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اور اس میں کجی تلاش کرتے ہیں۔ »

            تعلیماتِ حق اور طریق ِہدایت پر خواہ مخواہ کے اعتراضات کرتے ہیں تاکہ لوگ اس راستے کو اختیار نہ کریں۔

             وَہُمْ بِالْاٰخِرَۃِ ہُمْ کٰفِرُوْنَ:  «اور یہی لوگ آخرت کے منکر ہیں۔ »

            یہ وہی بات ہے جو ہم سوره یونس میں بار بار پڑھ آئے ہیں: لَاْ یَرْجُوْنَ لِقَاءَنَا: کہ انہیں ہم سے ملاقات کی امید ہی نہیں اور ان کی اصل بیماری بھی یہی ہے کہ وہ دل سے آخرت کے منکر ہیں اور اسی وجہ سے ان کی عقلوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں۔  

UP
X
<>