May 18, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 18

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أُوْلَئِكَ يُعْرَضُونَ عَلَى رَبِّهِمْ وَيَقُولُ الأَشْهَادُ هَؤُلاء الَّذِينَ كَذَبُواْ عَلَى رَبِّهِمْ أَلاَ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ.

اور اُس شخص سے بڑاظالم کون ہوگا جو اﷲ پر جھوٹ باندھے ؟ ایسے لوگوں کی اُن کے رَبّ کے پاس پیشی ہوگی، اور گواہی دینے والے کہیں گے کہ : ’’ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹی باتیں لگائی تھیں ۔ ‘‘ سب لوگ سن لیں کہ اﷲ کی لعنت ہے ان ظالموں پر

 آیت ۱۸:  وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا:  «اور اُس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہو گا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا۔ »

            جس نے خود کوئی چیز گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کر دی۔

             اُولٰٓئِکَ یُعْرَضُوْنَ عَلٰی رَبِّہِم:  «یہ وہ لوگ ہیں جو پیش کیے جائیں گے اپنے رب کے سامنے»

             وَیَقُوْلُ الْاَشْھَادُ ہٰٓؤُلَآءِ الَّذِیْنَ کَذَبُوْا عَلٰی رَبِّہِمْ:  «اور گواہی دینے والے کہیں گے کہ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے جھوٹ کہا تھا اپنے رب پر۔ »

             اَلاَ لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الظّٰلِمِیْنَ:  « آگاہ ہو جاؤ! ایسے ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے۔ »

            ان جھوٹ گھڑنے والوں میں غلام احمد قادیانی آنجہانی اور اس جیسے دوسرے مدعیانِ نبوت بھی شامل ہوں گی۔

UP
X
<>