May 18, 2024

قرآن کریم > هود >surah 11 ayat 13

أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ فَأْتُواْ بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهِ مُفْتَرَيَاتٍ وَادْعُواْ مَنِ اسْتَطَعْتُم مِّن دُونِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ 

بھلا کیا یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ یہ وحی اس (پیغمبر) نے اپنی طرف سے گھڑ لی ہے ؟ (اے پیغمبر ! ان سے) کہہ دو کہ : ’’ پھر تو تم بھی اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں بنالاؤ، اور (اس کام میں مدد کیلئے) اﷲ کے سوا جس کسی کو بلا سکو بلالو، اگر تم سچے ہو۔ ‘‘

 آیت ۱۳:  اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰہ:  «کیا وہ کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) اُس  نے خود گھڑ لیا ہے۔ »

             قُلْ فاْْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِہ مُفْتَرَیٰتٍ: «آپ کہیے کہ اچھا تم لوگ بھی لے آؤ اس جیسی دس سورتیں گھڑی ہوئی»

            مشرکین کو یہ چیلنج مختلف درجوں میں بار بار دیا گیا تھا۔  اس سے پہلے انہیں کہا گیا تھا کہ اس جیسا قرآن تم بھی بنا کر دکھاؤ (بنی اسرائیل : ۸۸)۔  یہاں دوسرے درجے میں ۱۰ سورتوں کا چیلنج دیا گیا۔  پھر اس کے بعد بر سبیل ِتنزل صرف ایک سورت بنا کر لانے کو کہا گیا، جس کا تذکرہ سوره یونس (آیت: ۳۸) میں بھی ہے اور سورۃ البقرۃ ( آیت: ۲۳) میں بھی۔

             وَّادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ:  «اور (اس کے لیے) بلا لو تم جس کو بھی بلا سکتے ہو اللہ کے سوا، اگر تم سچے ہو۔ »

UP
X
<>