قرآن کریم > الـمعارج
الـمعارج
•
فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ
البتہ جو لوگ ان کے علاوہ کوئی اور طریقہ اِختیار کرنا چاہیں ، وہ حدسے گذرے ہوئے لوگ ہیں ۔
•
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ
اور جو اپنی امانتوں اور عہد کا پاس رکھنے والے ہیں
•
فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
تو (اے پیغمبر !) ان کافروں کو کیا ہوگیا کہ یہ تمہاری طرف چڑھے چلے آرہے ہیں
•
أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
کیا ان میں سے ہر شخص کو یہ لالچ ہے کہ اُسے نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے؟
•
كَلَّا إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِمَّا يَعْلَمُونَ
ہرگز ایسا نہیں ہوگا ! ہم نے ان کو اُس چیز سے پید اکیا ہے جسے یہ خود جانتے ہیں
•
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ
اب میں قسم کھاتا ہوں ان تمام مقامات کے مالک کی جہاں سے ستارے نکلتے اور جہاں سے غروب ہوتے ہیں کہ ہم یقینا اس بات پر قادر ہیں