قرآن کریم > الـقـلـم
الـقـلـم
•
أَنِ اغْدُوا عَلَى حَرْثِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَارِمِينَ
کہ اگر پھل توڑنے ہیں تو اپنے کھیت کی طرف سویرے چل نکلو
•
أَنْ لَا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُمْ مِسْكِينٌ
کہ آج کوئی مسکین تمہارے پاس اُس باغ میں نہ آنے پائے
•
فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ
پھر جب اُس باغ کو دیکھا تو کہنے لگے کہ : ’’ ہم ضرور راستہ بھٹک گئے ہیں
•
قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ
ان میں جو شخص سب سے اچھا تھا، وہ کہنے لگا : ’’ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟‘‘
•
قَالُوا سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
کہنے لگے : ’’ ہم اپنے پروردگار کی تسبیح کرتے ہیں ، یقینا ہم ظالم تھے۔‘‘
•
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ
پھر ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے