May 17, 2024

قرآن کریم > الانشقاق >sorah 84 ayat 22

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ

بلکہ یہ کافر لوگ حق کو جھٹلاتے ہیں

آيت 22: بَلِ الَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ: «بلكه يه كافر تو جھٹلا رهے هيں۔»

        اس آيت كے الفاظ سے يه اهم نكته بھى واضح هوتا هے كه كفر اور تكذيب باهم مترادفات نهيں بلكه الگ الگ معنى كے حامل دو الفاظ هيں۔ كفر كے لغوى معنى چھپانے كے هيں۔ اس مفهوم ميں كسى انسان كا كفر يه هے كه اس كى فطرت كے اندر الله تعالى نے اپنى ذات كى معرفت سے متعلق جو گواهياں ركھى هيں، وه جانتے بوجھتے ان گواهيوں كو چھپاوے اور لوگوں كے سامنے ان كا اقرار و اظهار نه كرے۔ جب كه تكذيب سے مراد الله تعالى كى ان آيات كو جھٹلانا هے جو انسانى فطرت ميں موجود گواهيوں كو اجاگر (activate) كرنے كے ليے اس كى طرف سے نازل هوئيں۔ اس لحاظ سے كفر اور تكذيب دو الگ الگ جرائم هيں، بلكه اس وضاحت كے اعتبار سے ديكھا جائے تو كفر كے مقابلے ميں تكذيب بڑا جرم هے۔ حضرت آدم عليه السلام كو زمين پر بھيجتے وقت الله تعالى كى طرف سے آپ كو جو چارٹر عطا كيا گيا تھا اس ميں بھى ان دونوں جرائم كا ذكر الگ الگ هوا هے۔ ملاحظه هو اس چارٹر كى عبارت:

(قُلْنَا اهْبِطُواْ مِنْهَا جَمِيعاً فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَن تَبِعَ هُدَايَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ   وَالَّذِينَ كَفَرواْ وَكَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ)

«هم نے كها: تم سب كے سب يهاں سے اتر جاؤ۔ تو جب بھى آئے تمهارے پاس ميرى جانب سے كوئى هدايت تو جو لوگ ميرى اس هدايت كى پيروى كريں گے ان كے ليے نه كوئى خوف هوگا اور نه وه حزن سے دوچار هوں گے۔ اور جو كفر كريں گے اور همارى آيات كو جھٹلائيں گے وه آگ والے (جهنمى) هوں گے۔ اس ميں وه هميشه هميش رهيں گے۔»

        ان دونوں جرائم ميں سے پهلے جرم يعنى كفر كے بارے ميں تو شايد كوئى عذر بھى قبول هوجائے۔ مثلاً يه عذر كه ماحول كے منفى اثرات كى وجه سے كسى انسان كى روح يا فطرت پر غفلت يا جهالت كے پردے پڑ گئے تھے، اور اس وجه سے اس كى فطرت كے آئينے ميں الله تعالى كى معرفت پورى طرح سے منعكس نه هوسكى۔ مگر جب الله تعالى كى واضح آيات كى صورت ميں انسان كے سامنے باقاعده روشنى آگئى اور اس روشنى سے بھى اس كو وهى پيغام ملا جو عين اس كى اپنى فطرت كى پكار تھى تو اس كے جانتے بوجھتے ان آيات كو جھٹلا دينا يقيناً بهت بڑى ڈھٹائى اور بهت بڑا جرم هے جس كے خلاف كوئى عذر قابل قبول نهيں هوسكتا۔

UP
X
<>