May 18, 2024

قرآن کریم > عبس >sorah 80 ayat 19

مِنْ نُطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ

نطفے کی ایک بوند سے ! اُسے پیدا بھی کیا، پھر اُس کو ایک خاص انداز بھی دیا

آيت 19: مِنْ نُطْفَةٍ: «ايك بوند سے۔»

خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ: «اس نے اسے پيدا كيا اور اس كا ايك اندازه مقرر كرديا۔»

اندازے سے مراد يهاں هر انسان كا «شاكله» هے، جس كا ذكر سورة بنى اسرائيل كى آيت 84 ميں آيا هے۔ انسان كا شاكله دراصل اس كى فطرى يا جبلى خصوصيات اور اس كے ماحول كے اس كى شخصيت پر مرتب هونے والے اثرات كے مجموعے سے تشكيل پاتا هے۔ يعنى هر انسان كى وه شخصيت جو اسے پيدائشى طور پر جينز genes كى صورت ميں اپنے والدين كى طرف سے ملتى هے، عملى زندگى ميں آكر اپنے ماحول كے مخصوص اثرات كى وجه سے ايك خاص قالب ميں ڈھل جاتى هے۔ انسانى شخصيت كے اسى قالب كو اس انسان كا شاكله كها جائے گا۔

(مزيد تفصيل كے ليے ملاحظه هو تشريح آيت 84، سوره بنى اسرائيل)

UP
X
<>